کراچی کی خبریں 20/7/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے پیش کئے جانے والے شواہد اور سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران سامنے آنے والے حقائق نے قوم پر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا پر پاکستانی حکمرانوں ‘ سیاستدانوں اور مقتدر و استحصالی طبقات کا مکروہ و بھیانک چہرہ واضح کردیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان اقوام عالم میں اپنا اعتبار گنوا بیٹھا ہے اور دنیا اب پاکستان اور اس کے حکمرانوں پر اعتبار کرنے کیلئے تیار دکھائی نہیں دے رہی جس کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں تیزی سے کمی آئی ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی طوالت قومی معیشت کیلئے خطرناک ثابت ہورہی ہے اسلئے عدلیہ کو چاہئے کہ تیز رفتاری سے سماعت کرتے ہوئے جلد سے جلد آئین و قوانین اور انصاف و مساوات کے اسلامی اصولوں کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ کرکے ملک و قوم او ر پاکستان کے اختیار و اقتدا ر کو ہمیشہ کیلئے انسانی ‘ اسلامی‘ ایمانی اور اخلاقی صفات سے محروم افراد سے محفوظ بنائے ۔

برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کراکر اپنی غلطی کا کفارہ ادا کرے ‘ جی کیو ایم
ماضی کی برطانوی غلطی بھارتی جارحیت کی صورت دنیا کے امن و مستقبل کیلئے خطرہ بن چکی ہے
کشمیر ہی نہیں گورداسپور وریاست جونا گڑھ بھی پاکستانی علاقے ہیں ‘ گجراتی سرکارسورٹھ ویر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کشمیریوں کی جانب سے منائے جانے والے یوم الحا ق پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ جی کیو ایم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ کشمیر کی طرح ریاست جونا گڑھ بھی پاکستان کا آئینی حصہ اور پانچواں صوبہ ہے جس پر بھارت نے قبضہ کررکھا ہے ۔ گجراتی سرکار نے کہا کہ کشمیر کی طرح گورداسپور اورریاست جونا گڑہ بھی پاکستانی علاقے ہیں جن پر بھارت کا قبضہ ہے جس کا ذمہ دار برطانیہ ہے جس نے اسلام دشمنی اور بھارت نوازی میں کشمیر و جونا گڑھ پر بھارتی قبضے کراکر دنیا کے امن و خوشحال مستقبل کیلئے دائمی خطرہ پیدا کیا جس کے مضمرات بھارتی جارحیت کی صورت دنیا کے سامنے آنے لگ گئے ہیں اوربھوٹان‘ نیپال‘ مالدیپ و سری لنکا جیسے ممالک میں بھارتی مداخلت وجارحیت اور خارجہ معاملات پر قدغن لگانے کی کوشش اس بات کا ثبوت ہے کہ ماضی کی برطانوی غلطی دنیا کے مستقبل کی تباہی کا باعث بن رہی ہے اور امریکی بھارتی سرپرستی اس تباہی کی رفتار کو تیز ترین کررہی ہے اسلئے ضروری ہے کہ برطانیہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل ‘ گورداسپور کی پاکستان میں شمولیت اور ریاست جونا گڑھ کے پاکستان سے الحا ق کو اپنے سنجیدہ ‘ مخلصانہ‘ فعال اور دیانتدارانہ کردار کی ادائیگی کے ذریعے یقینی بناکر پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ کراکر دنیا کے امن و مستقبل کو محفوظ بنانے کا فریضہ انجام دے کیونکہ یہی اس کی ماضی کی غلطی کا کفارہ اور دنیا کے امن و مستقبل کیلئے موزوں و سودمند ہے ۔

معاشی ترقی و خوشحالی کے حکومتی دعوے فریب و جھوٹ ہیں ‘ راجونی اتحاد
حکمرانوں نے ملکی قرضوں کو 15ہزار100ارب کی خطرناک سطح سے بھی بلند کردیا ہے ‘ امیر سولنگی
قوم کو گروی رکھنے والوں کو کو اختیار و اقتدار سے ہمیشہ کیلئے دور نہیں کیا گیا تو یہ قوم کو بیچ ڈالیں گے!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ میں رواں سال ملکی قرضوں میں 16فیصد اضافے کے اعتراف پر اظہار تشویش کرتے ہوئےپاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق ملکی قرضے 15 ہزار 100 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیںجبکہ سرکاری قرضوں کا حجم 9 ہزار 131 ارب روپے سے تجاوز کر گیاہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران طبقہ معاشی ترقی و خوشحالی کا جو ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے وہ جھوٹ کے پراپیگنڈے کے سوا کچھ بھی نہیں اورملک و قوم کے نام پر اس قدر بیرونی قرضے لئے جاچکے ہیں کہ جن کی ادائیگی کیلئے قوم کو پسینے کیساتھ ہڈیوں کا گودا تک بیچنا پڑے گا اور اگر عوام نے قوم کو گروی رکھ کر حکومت چلانے اور معیشت کی کاسمیٹک سرجری کے ذریعے ہیرو بننے والے استحصالی خاندانوں ‘ سیاستدانوں ‘ طبقات اور افراد کو اختیارو اقتدار ایوانوں سے ہمیشہ کیلئے دور نہیں کیا اور اپنے برادری سے حقیقی مخلص نمائندوں کو منتخب کرکے اقتدار کے ایوانوں تک نہیں پہنچایا تو استحصالی حکمران قوم کو بیچ بھی ڈالیں گے اور قوم کو پتا بھی نہیں چلے گا !

دہشتگرد سیاسی جنگ سے فائدہ اٹھاکر فعال ہورہے ہیں ‘ سولنگی اتحاد
دہشتگردی کا تسلسل بڑھ رہا ہے اور قومی قیادت اقتدار واختیار کی جنگ میں مصروف ہے !
سیاسی قیادت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے‘ قوم عسکری قیادت کی جانب دیکھ رہی ہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی عرف پٹی والا نے پشاور حیات آباد میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کے میجر و اہلکاروں اور چمن پوسٹ کے قریب بارودی مواد دھماکے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکار کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کی ترجیحات اختیارات و اقتدار تک محدود ہیں اور ملک لوٹنے والے اپنے بچا ¶ جبکہ دوسرے انہیں پھنساکر اپنی باری کے حصول کی جنگ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے دہشتگردی کے تسلسل میں اضافہ ہورہا ہے اور بلوچستان و کے پی کے میں عوام کیساتھ بالخصوص سیکورٹی حکام و اہلکار دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں اسلئے اب عسکری قیادت کا فریضہ ہے کہ وہ دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے سر توڑ کرشش کرکے ملک و قوم کو محفوظ بنائے کیونکہ حکمران ‘ روایتی سیاستدان‘ جمہوریت کے علمبردار اور قومی قائدین کے چہروں پر پڑا عوام مخلصی ‘ حب الوطنی اور جمہوریت پرستی کا نقاب اتر چکا ہے اور ان کا عوام دشمن ‘ منافق ‘ مکار اور خطرناک چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے اسلئے اب عوام ان سے کسی بھی قسم کی بہتری کی کوئی توقع یا اچھائی کی کوئی امید نہیں ہے ۔