کراچی: پارکنگ مافیا کیخلاف کریک ڈائون، 40 افراد گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پاکستان رینجرز کا پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ لینے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری، شہر کی مختلف مارکیٹوں میں پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ لینے والے 40 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز نےشہر کی مختلف مارکیٹوں حیدری، واٹر پمپ، کریم آباد، سپر مارکیٹ لیاقت آباد، میلینیم مال اور اس کے اطراف میں واقع بازاروںاور شاپنگ سینٹر میں پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ لینے والے 40 افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان سے غیر قانونی پارکنگ فیس کی پرچیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس ضمن میں کارروائی کر نے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔