کراچی، آل پارٹیز کانفرنس نے سندھ کی تقسیم کو مسترد کر دیا

Karachi Conference

Karachi Conference

کراچی (جیوڈیسک) آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد قومی عوامی تحریک اور جے یو پی نے کیا تھا۔ کانفرنس سے خطاب میں ایاز لطیف پلیچو، پیپلز پارٹی کے سینٹر سعید غنی اور مسلم لیگ ن کے عرفان اللہ مروت نے نئے یونٹس کے قیام کی مخالفت کی۔

کانفرنس نے ایک قرار داد کے ذریعے سندھ کی تقسیم کو سازش قرار دیا۔ اے پی سی نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔