کراچی کے حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم مشکلات کا شکار

Karachi Polio

Karachi Polio

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ہائی رسک ایریا سرجانی ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن، لانڈھی اور بلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔

مختلف علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث مہم شروع نہ ہو سکی اور بدنظمی کا شکار ہو گئی ہے۔ گڈاپ اور سرجانی ٹائون کے علاقوں کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل نہیں دی جا سکیں۔ رضا کاروں کے لئے سیکورٹی انتظامات نہیں ہو سکے جبکہ نارتھ کراچی میں پولیو ورکرز نے سیکورٹی نہ ملنے اور معاوضہ ادا نہ ہونے پر احتجاج بھی کیا۔

تین روزہ مہم کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے 22 لاکھ بچوں انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے لئے رضاکاروں کی سینکڑوں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ دوسری طرف ملتان سمیت پنجاب میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغا کر دیا گیا ہے۔ صوبے کے سترہ اعشاریہ پانچ ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں 29 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مہم کو موثر بنانے کیلئے گھر گھر حفاظتی قطرے پلانے کیساتھ ساتھ ریلوے سٹیشن، سکول، سرکاری ہسپتالوں اور بس سٹینڈز پر بھی پولیو ٹیموں نے سٹالز لگائے ہیں۔