کراچی کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس معطل

Mobile Phone

Mobile Phone

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس معطل ، کراچی سمیت پورے سندھ اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 8 اضلاع میں نویں اور دسویں محرم کو دن بھر موبائل فون سروس بند رہے گی۔

سندھ کے سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی کے مطابق 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق کراچی میں موبائل فون سروس کو صبح 6 سے رات 10 بجے تک بند رہنا تھا ۔تاہم رات گئے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہو گئی۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور ، کوہاٹ ، ہنگو، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی آج اور کل عاشورہ کو مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہے گی جو جلوسوں کے اختتام پر کھول دی جائے گی ۔ بلوچستان کے سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی نے بتایا۔

کہ بلوچستان کے حساس اضلاع کوئٹہ، بولان ، مستونگ ، سبی ، نصیر آباد ، جعفرآباد ، لورلاائی اور ژوب میں نویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس صبح نو بجے سے رات نو بجے تک بند رہے گی ،، نو اور دس محرم کو کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، پولیس اور رینجرز کے ہزاروں اہلکار محرم کے جلوسوں کو حصار میں لیں گے، پاک فوج کے دستے چوکس رہیں گے۔