کراچی (جیوڈیسک) کراچی جماعت اسلامی پاکستان، خواتین کے تحت عالمی یوم حجاب کے سلسلے میں مسجد بیت المکرم سے حسن اسکوائر تک حجاب واک منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، واک کے اختتام پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ مغرب حجاب سمیت دیگر شعائر اسلامی کے خلاف پروپیگنڈہ مہم اور قانون سازی بند کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک حجاب کو اپنانے کا اختیار خواتین سے نہ چھینیں کیونکہ حجاب اختیار کرنا عورت کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت 4ستمبر کو عالمی یوم حجاب کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ غیروں کی تقلید میں حجاب کو تضحیک کا نشانہ نہ بنایا جائے۔