کراچی میں مسافر بس نے 3 افراد کو کچل دیا، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ناظم آباد میں مسافر بس نے سڑک کنارے کھڑے 3 افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہو گیا جبک مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی۔ نارتھ ناظم آباد کے قلندریہ چوک کے قریب بس اسٹاپ پر کھڑے بچے سمیت 3 افراد کو تیز رفتار مسافر بس نے کچل دیا، واقعے کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

جب کہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جبکہ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے تاہم اب تک کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔