جھنگ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ اور جے یوآئی ضلع جھنگ کے عہدیدار عبدالرحمن عزیز ،حاجی خالد محمود ڈھڈی ، حاجی الطاف حسین ، مولانا پیر محمداشرف، قاری محمد اقبال حیدری ، مولانا حافظ طارق ، امجد اقبال ساجد ، مولانا سرور خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں مسافر بس میں گھس کر 60 سے زائد مرد و خواتین کی ٹارگٹ کلیگ ایک قو می سانحہ ہے۔
یہ درندگی کی انتہا ہے اس کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے دہشت گرد انسانیت کے دائرے سے نکل گئے ہیں اس سانحہ کے پیچھے انڈین خفیہ ایجنسی ،، را ،، کے ہاتھ کو نظر انداز نہیں کہا جا سکتا۔ معلوم ہو تا ہے کہ کر اچی کے مقامی دہشت گرد عناصر نے ،،را ،، کی سرپرستی میں یہ انسانیت سوز فعل کیا ہے حکومتی اور قومی سلامتی کے ادارے پو ری قوت سے ان انسان دشمن لوگوں کا سراغ لگاکر کیفر کردار تک پہنچا ئے ۔ ہماری فوج اور رینجر کراچی کی بہترین کوششوں سے کراچی ٹارگٹ کلنگ میں خاصی کمی آئی ہے ۔رینجر کراچی کو دہشت گردوں کے خلاف اپریشن منتقی انجام تک پہنچانا چا ہیئے۔