کراچی (جیوڈیسک) شاہراہ فیصل پر وائرلیس گیٹ کے قریب مسافر سب الٹنے سے 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔
شاہراہ فیصل پر وائر لیس گیٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر کچے میں اتر گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں بس کا کلینر اور ڈرائیور بھی شامل ہے جنھیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتلق کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم 2، 3 افراد کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ہیں۔