کراچی: جذبہ خیر سگالی کے تحت ملیر جیل سے 59 بھارتی قیدی رہا

Malir Jail

Malir Jail

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کی حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملیر جیل کراچی سے 59 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔

ملیر جیل سے رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کو روانگی سے قبل تحائف دئیے گئے اور انہیں ویگنوں کے ذریعے واہگہ بارڈر روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں کل بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی حکومت کو دو ماہ پہلے ان ماہی گیروں کی دستاویز بھیجی گئی تھیں۔ بھارتی حکومت نے ان ماہی گیروں کو بھارتی شہری تسلیم کیا ہے۔