کراچی: پاسپورٹ اور دستاویزات کے بغیر3 ایرانی باشندے گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس نے چھاپہ مار کر 3 ایرانی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ تینوں افراد کے پاس پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ کراچی بلدیہ اتحاد ٹان میں پولیس نے چھاپا مار کر 3 ایرانی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم صابر، عمید اور رضا محمد کے پاس پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایرانی اور پاکستانی کرنسی سمیت موبائل فونز، سمز ملی ہیں۔ تینوں افراد غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔