کراچی کی مقامی عدالت نے پٹیل پاڑہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے مبینہ دہشتگرد عمران کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے اور وہ یوم علی کے جلوس میں دھماکے کیلئے بم بنانے کے دوران زخمی ہوا۔
عدالت نے ایم کیو ایم کے صوبائی رکن اسمبلی اور ان کے بیٹے سمیت دہشتگردی میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے چار شدت پسندوں کو بھی یکم اگست تک پولیس ریمانڈ میں دے دیا۔ اسی طرح ٹیکسی ڈرائیور قتل میں ملوث چار رینجرز اہلکار بھی پچیس جولائی تک پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔