کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے پٹیل پاڑا اور اطراف کے علاقوں مین ٹارگٹڈ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم اور گینگ وار کے 8 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر رینجرز نے پٹیل پاڑہ اور بلوچ پاڑہ میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا جس میں رینجرز کے جوانوں اور خواتین اہلکاروں سمیت کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران کالعدم تیظیم کے 2 اور گینگ وار کے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ گرفتار کئے گئے ملزمان رینجرز اور پولیس کو دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔
دوسری جانب پولیس نے بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 50 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔