کراچی میں نگلیریا کا ایک اور مریض جاں بحق ، تعداد 2 ہو گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں نگلیریا کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ رواں برس اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی۔ نیو کراچی کا بیس سالہ محسن نگلیریا کے مرض میں مبتلا ہو کر نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ جاں بحق ہو گیا۔

شہر میں نگلیریا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس مرض کا وائرس پانی میں پیدا ہوتا ہے اور جب انسان پانی ناک میں ڈالتا ہے تو یہ وائرس ناک راستے داخل ہو کر دماغ میں پہنچ جاتا ہے اور انسان کی جان لے لیتا ہے۔