کراچی امن کپ اسپورٹس فیسٹیول کی پریس کانفرنس آج ہو گی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ اسپورٹس سندھ کے تعاون سے منعقد ہونے والے کراچی امن کپ اسپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے (آج) مورخہ 3 اگست 2016ء بروز بدھ دوپہر 3 بجے کراچی پریس کلب پر اہم پریس کانفرنس منعقد ہو گی جس میں فیسٹیول کے چیئر مین آرگنائزنگ کمیٹی حاجی غلام محمد خان ،چیف آرگنائزر ایم نسیم اور آرگنائزنگ سیکریٹری محمد ارشد کے ہمراہ فیسٹیول کی تفصیلات سے صحافیوں کو آگاہ کرینگے۔

اس موقع پر عظمت اللہ خان ،باران بلوچ ،طارق حسین ،محمد اجمل اور بشریٰ رحمن بھی موجود ہوں گے۔
جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر