کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ اردو بولنے والوں کی نمائندگی الطاف حسین نہیں کرتے، ایسا شخص جو 21سال سے باہر بیٹھا ہوا ہے وہ کراچی کے عوام کی نمائندگی کا حق دار نہیں ہے، کراچی میں قیام امن کا سہرا عمران خان کے سر جاتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو کراچی ایئرپورٹ اور بعد ازاں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پر مزار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ریحام خان نے کہا کہ جو ظلم برداشت کرے وہ بھی ظلم میں شریک ہے۔
آج ہر پاکستانی آزاد فضا میں سانس لے رہا ہے، آج کے دن ہمیں آزادی کے مفہوم کو یاد رکھنا چاہیے ۔ پاکستانی قوم علامہ اقبال اور قائداعظم کے نقش قدم پر چلے۔