کراچی میں قیام امن، موقع گنوانے کی بات نقصاندہ ہو سکتی ہے، مشاہد اللہ

Mushahid Ullah

Mushahid Ullah

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کا موقع گنوانے کی بات کرنا امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایم کیو ایم رہ نماوں کی نیوز کانفرنس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں سب کو اپنے موقف پر قائل کر سکتی ہے۔

کراچی میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، اے پی سی کے ذریعے متفقہ حکمت عملی تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ کراچی کے حالات میں بہتری لانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ناگزیر تھا،ہر طبقے، زبان اور نظریے سے تعلق رکھنے والوں کی رائے جان کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاکہ اتفاق رائے سے حکمت عملی تیار کی جا سکے۔