لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے سینئر وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش کا انتظار کیاجانا چاہیے، الطاف حسین پریشان لگ رہے ہیں،،وہ کیوں پریشان ہیں،اس کی وجہ معلوم نہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہرذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کراچی کا امن صرف کراچی والوں کیلئے نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے ضروری ہے۔
سندھ حکومت دہشت گردی پرقابو پائے،اور اگر محسوس کرتی ہے کہ اسے وفاق کی مزید مدد کی ضرورت ہے توسیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھے ۔سابق صدرمشرف کے بارے میں کئے گئے۔
سوال پررانا ثنا اللہ نے کہاکہ ان کے خلاف کارروائی آئینی اور قانونی تقاضاہے،لوڈشیڈنگ پر ان کاکہناتھاکہ اس میں آئندہ 60 دنوں میں واضح کمی آجائے گی،سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کاوقت بھی60 دن دیا گیا ہے۔