تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسلے کو حل کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے اور کراچی کے امن کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں. تحریک انصاف کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کراچی کے امن کے معاملے پر قابل عمل تجاویز دینے کو تیار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسلے پر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اقدامات کی ضرورت ہے ساتھ ہی کراچی کو اسلحے پاک کرنے اور پولیس کو سیاسی دبا سے آزاد کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے مسلح گروہ ختم کرنا اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔