کراچی میں امن کیلئے 21 رینجرز اہلکاروں نے جان کا نذرانہ پیش کیا

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی آپریشن کے دوران پاکستان رینجرز سندھ کی کارکردگی بھی زبردست رہی ہے جس نے سینکڑوں دہشت گرد، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا لیکن اس دوران پاکستان رینجرز کو 21 قیمتی جانوں کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

کراچی میں جرائم کے بڑھتے ہوئے گراف کو کنٹرول کرنے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیئے سیکورٹی ادارو ں کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے اور اس آپریشن میں سندھ رینجرز کا کردار کا فی اہم ہے ۔جس نے آپریشن کے 529 دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں یعنی لیاری، ملیر، منگھوپیر، سہراب گوٹھ، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد ، اورنگی ٹائون ، کورنگی ،اور لانڈھی میں تقریباً 4 ہزار 7سوسے زائد ٹارگٹیڈ کاروائیاں کیں، کارروائیوں میں 3 ہزار 800 افراد کو گرفتار کیاgia اور ان سے مختلف نوعیت کے 6 ہزار سے زائد ہتھیار برآمد کیئے۔

گرفتار افراد میں سے 250 کی شناخت خطرناک دہشتگردوں کے طور پر ہوئی ، 200 ٹارگٹ کلرز کو پکڑا گیا جبکہ 250 بھتہ خوربھی قانون کی گرفت میں آئے۔پاکستان رینجرز کی کارروائیوں میں شہریوں کو تاوان کی غرض سے اغوا کرنے کی وارداتوں میں ملوث 40 اغوا کار بھی پکڑے گئے۔

ان آپریشنز سے جرائم میں نمایاں کمی دیکھی گئی مگر شہر کے اس امن کے لیئے پاکستان رینجرز کے21 جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ 60 زخمی بھی ہوئے۔