کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول اور یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ اختتامی تقریب

FESTIVAL PRIZE DESTRUCTION

FESTIVAL PRIZE DESTRUCTION

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے منعقد ہونے والے کراچی امن و یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات سے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈشہزاد پرویز بھٹی نے کہا ہے کہ SSBوزیر کھیل اور سیکریٹری اسپورٹس کے زیر سپرستی کراچی میں کھیلوں کے فروغ کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ یہ دونوں فیسٹیول جن میں ہزاروں کھلاڑیوں نے شرکت کی اور خصوصاً تین کھیلوں کے لڑکیوں کے مقابلے مختلف کالجز میں منعقد ہوئے اس پر میں اپنی اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کی جانب سے فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش اور بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ شہزاد پرویز بھٹی نے آرام باسکٹ بال کورٹ برنس روڈ پر کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول اور یوم آزادی امن اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب شایان شان تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے بلدیہ عالیہ ضلع جنوبی کے چیئر مین ملک فیاض اعوان ،آل پاکستان پرائیویٹ اسکول منجمینٹ کے مرکزی چیئر مین سید خالد شاہ ،ممتاز تاجر رہنماء ایاز میمن موتی والا ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،آصف عظیم ،حبیب حسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ ا نشاء اللہ کھیلوں کے فروغ کے لئے SSB یہ سلسلہ جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہاکہ کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرکے سندھ میں کھیلوں کے ہر شعبے کو فروغ دیا جائیگا ۔اس موقع پر فیسٹیول کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جنہوں نے اس فیسٹیول کی سائیکل ریس کا افتتاح کیا تھا ان کی زیر سرپرستی یہ دونوں فیسٹیول آرگنائز کئے گئے اور وزیر کھیل سیکریٹری کھیل کمشنر کراچی نے بھرپور مدد کی میں ان سے اظہار تشکر کرتاہوں غلام محمد خان نے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ضمیر احمد کھوسو نیشنل بینک کے اویس اسد خان بلدیہ کورنگی کے محمد ارشد اور الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کا بھی فیسٹیول کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ تقریب سے بلدیہ جنوبی کے چیئرمین ملک فیاض احمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھ کر ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے ،ڈسٹرکٹ سائوتھ کر صحت مند سرگرمیوں کا مرکز بنا ئوں گا۔انہوں نے کہاکہ میرے دور حکومت میں کھیلوں کے مسائل ہر سطح پر حل ہوتے رہینگے اور جو مدد کھیلوں کے فروغ کے لئے ہوسکتی ہے بلدیہ جنوبی کرے گی انہوں نے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر ایم نسیم ، عبد الناصر ، امجد علی خان ، رفعت جہاں ، ثنا علی ، شاہین جعفری، گل رخ، سید راحت علی شاہ ، نذر بلوچ، باران بلوچ، اصغر بلوچ، آمنہ مختار، ضائمہ طارق، حاجی عبد الجلیل کے علاوہ فیسٹیول میں شریک تمام کھلاڑیوں کو نقد انعامات ٹرافیاں، شرٹس اور اسناد تقسیم کی گئی جبکہ ایاز میمن موتی والا نے اپنی جانب سے تقریب میں شریک کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کو تحائف تقسیم کیئے۔

جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر