کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول کی نئی تاریخوں کا اعلان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول جو کہ یوم آزادی تقریبات اور بارشوں کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اس کا دوبارہ آغاز 23 اگست سے ہو گا۔ فیسٹیول میں 23 اگست سے 25 اگست تک گرلز باسکٹ بال کے مقابلے PECHS کالج پر ہونگے۔

شوٹنگ بال کے مقابلے 26 تا 28 اگست واحد شوٹنگ بال کورٹ کورنگی پر ہونگے ۔ گرلز والی بال کے مقابلے خاتون پاکستان گرلز کالج میں 27 اگست کو ہونگے ۔ جبکہ مردوں کی سائیکل ریس 28 اگست صبح 9بجے کمشنر کراچی آفس سے شروع ہوگی۔ یہ اعلان فیسٹیول کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان نے کیا۔

باسکٹ بال کی آرگنائزنگ سیکریٹری پروفیسر آمنہ مختار اور کوآرڈینیٹر ضائمہ طارق ، شوٹنگ بال کے آرگنائزنگ سیکریٹری محمد اجمل ، سائیکل ریس کے آرگنائزنگ سیکریٹری باران بلوچ، اور والی بال گرلز کی آرگنائزنگ سیکریٹری ثناء علی ہونگی۔ یاد رہے کہ فیسٹیول کا رنگا رنگ افتتاح پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی منور علی عباسی نے بارش کے موقع پر کیا تھا۔ مگر بعد میں موسمی حالات اور یوم آزادی تقریبات کی وجہ سے فیسٹیول کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔
جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر