کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں منعقد ہونے والے کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا فائنل سندھ پولیس نے جیت لیا، فائنل سندھ پولیس کراچی اور رضوان انڈسٹریز کے مابین کھیلا گیا۔
فائنل میچ سندھ پولیس کراچی نے 2-1 سے جیت لیا میچ کا پہلا سیٹ رضوان اندسٹریز نے 16-10 سے جیت کر برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں سندھ پولیس نے 8-16 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ برابر کر دیا تیسرے اور آخری سیٹ میں بھی پولیس کی ٹیم نے اپنے شاندار کھیل کے سلسلے کو جاری رکھا اور تیسرا سیٹ 13-16 سے جیت کر فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
فائنل کے مہمان خصوصی صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان تھے جن کا فائنل کے اختتام پر کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا محمد رفیق نے مہمان خصوصی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر نائب صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ایم شمیم قریشی نائب صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ملک فاروق اعوان ، قمرالسلام پیارے اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے، اس میچ کو اعجاز احمد ، جاوید احمد، عمیر خان اور محمد یوسف نے سپروائز کیا۔