کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی صدارت میں کمشنر ہائوس کراچی میں اجلاس ،سیکریٹری ثقافت شازیہ رضوی ،ایڈیشنل کمشنرز کراچی اسلم کھو سو ،روبینہ آصف ،آرٹس کونسل کے روح رواں احمد شاہ ،نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے اویس اسد خان ،حاجی غلام محمد خان ،بلدیہ عظمیٰ کراچی مسعود عالم ،علی حسن ساجد ،اسسٹنٹ کمشنر شاہ زیب شیخ اور دیگر موجود تھے ۔کمشنر کراچی نے میٹنگ کے شرکاء کو بتا یا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا نے کے لئے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔
وہیں شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد کئے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے شہر کراچی کے 6اضلاع کے کے ڈپٹی کمشنروں کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ یوم آزادی کے بعد شہر میں کھیلوں کے فروغ کھلاڑیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں شہر میں کھیلوں کی تنظیموں سے وابستہ شخصیات کو مدعو کیا جائیگا۔
کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کھیلوں کی تنظیموں سے اپیل کی کہ یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں کھیلوں کے عظیم الشان مقابلوں کو انعقاد کریں اجلاس میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن ،اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے کمشنر کراچی کو بتا یا کہ 13اگست کو پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں شوٹنگ بال ،14اگست کو کھجی گرائونڈ میں فٹ بال اور 14اگست کو ہی آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر باسکٹ بال نمائشی میچز کھیلے جائیںگے۔
غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ دوسرا کمشنر کراچی باسکٹ بال اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ عید الاضحی کے بعد باسکٹ بال ٹورنامنٹ نشتر پارک اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ واحد شوٹنگ بال کورٹ کورنگی میں کھیلے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان سے ٹورنامنٹ کی سرپرستی قبول فرمانے کی درخواست کی جو کمشنر کراچی نے قبول کرلیں دریں اثناء حاجی غلام محمد خان نے بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد کو ان تمام پروگراموں کا کوارڈینٹر مقرر کیا ہے۔