کراچی کو امن کا گہوارہ بنا دیں گے، خورشید اقبال

Karachi

Karachi

کراچی : A.D خواجہ i.G سندھ کے بیان کہ جن آفیسر وں نے 1992 کے آپریشن میں حصہ لیا تھا، ان پولیس آفیسروں کوچن چن کر قتل کر دیا اور قتل کرنے والے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں۔

یہ بات کراچی ویلفیئر کمیٹی کے آرگنائزر عالم علی اور جماعت اسلامی کورنگی کے رہنما خورشید اقبال نے U.C-30 میں کارکنوں کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔انہوںکہاکہ کراچی جو کبھی امن اور روشنوں کا گہوارہ ہو تا تھا،گذشتہ 25 سالوں سے برباد ہوتا رہا ،کھربوں روپے ملک سے باہر چلے گئے۔

بھتہ اور لوٹ مار نے اس شہر کو نہ صرف کنگال کیا بلکہ مسائل کا گڑھ بھی بنادیا، خورشید اقبال اور عالم علی نے بتایا کہ ایک طرف مسائل تھے اور ہیں اوردوسری طرف کراچی قتل و غارت گری کا مرکز بنا رہا کسی کی جان محفوظ نہ تھی اور روزانہ درجنوں لاشیں گرتیں اور بھتے کیلئے فیکٹریوں کو اور دفاتر کو آگ لگادی جاتی۔

کراچی میں سیاست ختم ہوگئی اور اس کی جگہ خوف وجبر کی فضا نے لے لی تھی۔ جب ایم کیو ایم کے الطاف حسین نے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگوادیئے جس سے کراچی کی عوام کو یہ پیغام مل گیا کہ وہ کن لوگوں کیلئے کام کرتے ہیں۔

خورشید اقبال نے کہا کہ جہاںامن کی بحالی میں رینجرز کا کردار ہے وہاں اس ظلم کے نظام کے خلاف لڑنے والے جماعت اسلامی کی سینکڑوں کارکنان کی شہادتوں کا بھی نتیجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے میئر افعانی کے دور میں کراچی کی عوام کو تعلیم، صحت، صاف پانی، صفائی اور ٹرانسپورٹ کی سہولت حاصل تھی انہوں نے کہا کہ اگر کراچی کی عوام نے جماعت اسلامی کا کامیاب کیا تو ہم کراچی کو امن کا گہوارہ بنادیں گے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت