کراچی: پیر آباد، فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پیر آباد کی فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کالونی میں واقع غوثیہ مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔