کراچی کے عوام بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار کو کامیاب بنا ئیں ،علاقائی مسائل سے عوام کو نجات دلانا ہمارا عزم ہے
Posted on November 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کراچی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کی طرف گامزن ہے ہماری جماعت کراچی سمیت ملک بھر میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی ،اتحاد و بھائی چارگی اور قیام امن و سلامتی کے لئے اپنے کاوشیں بروئے کار لارہی ہے۔
کراچی کے عوام بلدیاتی انتخابات میں شہر کراچی کو دنیا کا میگا پولیٹن سٹی بنا نے کے لئے مسلم لیگ(ن) کے با کردار اور عوامی جذبے سے سرشار نمائندوں کو منتخب کریں ہمارا عزم ہے کہ ہم شہر کراچی کے عوام کو دہشت گردی ،لاقانونیت ،بھتہ خوری سمیت علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلا کر علاقائی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے اپنی رہائش گاہ پر تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور علاقہ معززین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وفود نے شہر کراچی میں قیام امن کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے اقدامات کی تعریف کی علماء اکرام نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی کاوشوں اور خصوصی دلچسپی کی وجہ سے آج شہر کراچی میں امن و امان کے مسائل کافی حد تک درست کر لیا گیا ہے۔
علماء اکرام نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماء کو عوامی کاز کے حوالے سے انجام دیئے گئے اقدامات کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اس موقع پر مسلم لیگ (ن ) کے رہنماء عصمت انور محسود نے وفد کو یقین دلا یا کہ مسلم لیگ(ن) سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہمارا عزم ہے کہ ہم کراچی سمیت پورے ملک کے عوام کو تمام تر مسائل سے نجات دلا ئیں گے۔
علماء اکرام اور علاقہ عمائدین کی جانب سے پیش کئے گئے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نے عوام کو یقین دلا یا کہ علاقائی مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی اداروں تک عوام کے مسائل کو پہنچا یا اور اسے حل کرنے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔عصمت انور محسود نے علماء اکرام اور علاقہ عوام سے اپیل کی وہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی جذبے سے سرشار مسلم لیگ(ن) کے اُمیدوار وں کو کامیاب بنائیں۔