لیاری (جیوڈیسک) پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ لیاری پہنچ گئے، امن کمیٹی کے معززین سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ لیاری امن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق عزیر جان بلوچ پیپلز امن کمیٹی کے رہنما ظفر بلوچ کے قتل کے بعد ہنگامی طور پر لیاری پہنچے ہیں۔
عزیر بلوچ، ظفر بلوچ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر امن کمیٹی کے معززین سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عزیر جان بلوچ کی لیاری کے علاقے سنگو لائن میں موجودگی کی متضاد اطلاعات ہیں، تاہم وہ اس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔