کراچی (جیوڈیسک) عدالت نے لیاری سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج کراچی جنوبی سہیل جبار کی عدالت میں لیاری سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے شاہ جہاں بلوچ کوعدم ثبوت پرغیرقانونی اسلحہ اوردستی بم رکھنے کے الزام سے بری کر دیا۔
واضح رہے کہ شاہ جہاں بلوچ غیر قانونی اسلحہ رکھنے، بھتہ خوری اور ارشد پپو قتل کیس سمیت 7 مقدمات میں نامزد تھے جن میں سے 3 میں وہ بری ہو چکے ہیں۔