کراچی (جیوڈیسک) ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے، جرائم میں مزیدکمی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا رہے ہیں۔
کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہرنے کہا ہے کہ صنعتی علاقوں میں جرائم روکنے کے لیے جلدنئی گاڑیاں پولیس کو دی جائیں گی۔
ایڈیشنل آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سےجرائم کی روک تھام میں مدد ملی ہے،ریسورس سینٹر بنار ہے ہیں، جہاں عوام شکایات درج کرا سکیں گے۔
اس موقع پرکورنگی کے تاجروں نے ایڈیشنل آئی جی کو صنعتی علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔