کراچی میں پالتو جانوروں کا شو، خطرناک جانور بھی بچوں کے ساتھ موجود

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اب تک آپ نے کئی فیشن شو دیکھے ہوں گے مگر آج ذرائع کی نمائندہ عمیمہ ملک آپ کو پالتو جانوروں کا دلچسپ شو دکھائیں گی، جہاں پرندوں سمیت خطرناک رینگنے والے جانور بھی بچوں کے دوست بنے رہے۔ سانپ، اژدھا، روسی کچھوے، ایرانی بلیاں اور رنگے برنگے طوطے، یہ سب ہیں کراچی کے سفاری پارک میں،کیونکہ یہاں سجایا گیا ہے، پیٹ شو، اسکولوں کی چھٹیاں اور جانوروں کے ساتھ مستیاں، بچوں کی تو خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں، پالتو جانوروں کے شوقین افراد بھی یہاں اپنے پیٹس میں عوام کی دلچسپی سے بہت خوش دکھائی دیئے۔

ڈائریکٹر سفاری پارک طارق نصیر کا کہنا ہے کہ پیٹ شو کا مقصد شہریوں کو سستی اور معیاری تفریح فراہم کرنا ہے۔سفاری پارک میں والدین یکم جولائی تک اپنے بچوں کو پیٹ شو سے لطف اندوز کرانے کیلیے لا سکتے ہیں، پیٹ شو کا مقصد عوام کو پالتو جانوروں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تو ہے ہی لیکن ان خوبصورت جانوروں کو چھو کر ان بچوں کے چہرے پر آنے والی خوشی دیدنی ہے۔