کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز حجاز مقدس روانہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 276 عازمین حج کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوگئی۔ اس سال پاکستان سے ستر ہزار عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر جنید یونس نے عازمین کو رخصت کیا، انہوں نے قومی ایئر لائن کی جانب سے حاجیوں کیلئے بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے 14 پروازیں عازمین کو لیکر جائیں گی جبکہ سرکاری خرچ پر جانے والے عازمین کی پہلی حج پرواز 11 ستمبر کو روانہ ہوگی، اس سال ملک بھر سے 70 ہزار عازمین حجاز مقدس جائیں گے جن میں سے 62 ہزار اسپیشل حج پروازوں سے جائیں گے اور آٹھ ہزار معمول کی پروازوں سے روانہ ہونگے۔