کراچی: پی آئی بی کالونی میں پولیس کارروائی، منشیات فروش گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی میں کارروائی کے دوران منشیات فروشی کے کاروبار سے وابستہ ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد یعقوب کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے منشیات برآمد کرکے تھانہ پی آئی بی کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔