کراچی (جیوڈیسک) نارتھ کراچی میں پائپ لائن کی تنصیب کے کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور دب کر جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس منصوبے کے تحت پائپ لائن بچھانے کے لئے مزدور کھدائی کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ گر گیا۔ تودہ گرنے کے نتیجے میں 2 مزدوردب گئے ۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں مزدوروں کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
ایڈیشنل سرجن عباسی اسپتال روہینہ حسن کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدروں کی شناخت یاسر اور عظیم کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ واٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں واٹربورڈ کا پائپ لائن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔