کراچی: پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈائون، پانی کی سپلائی متاثر

Pumping Station

Pumping Station

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں واٹر بورڈ پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈائون کے باعث شہر میں پانی کی سپلائی متاثر ہو نے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق رات گئے اچانک پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، بجلی کی بندش کے باعث پپری پر تمام پمپنگ اسٹیشن بند ہوگئے، پمپنگ اسٹیشن کے بند ہو نے کے باعث شہر کو پانی کی سپلائی متاثر ہو نے کا خدشہ ہے۔