پیرمحل (نامہ نگار) ٹیوب ویل پر نہاتے ہوے کرنٹ لگنے سے دو کمسن بچے ہلاک تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ اڈا واہگی پر ٹیوب ویل پرنہاتے ہوے کرنٹ لگنے سے 10سالہ عارف اور 4سالہ شاول ولد محمد رفیق جاں بحق ہو گئے
پیرمحل ( نامہ نگا ر) تحصیل کمپلیکس کی جلد سے جلد تکمیل کرواکر پیرمحل کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرکے عوام کی خدمت کے لیے ایک ہی جگہ پر تمام امور انجام دلوائیں ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر پیرمحل تحصیل کمپلیکس پیرمحل کی تکمیل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ نامساعد حالات میں تحصیل پیرمحل کے تمام امور کو بلاتعطل تین سال میں انجام دیتے ہوئے تحصیل کمپلیکس کی نوکروڑ روپے سے بلاتعطل تعمیر کو ممکن بنارہے ہیں جس میں تحصیل آفس کی تیاری سمیت تمام دفتر ہائے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں انشاء اللہ جلد ہی تحصیل پیرمحل کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے سمیت شہریوں کے تمام امور تحصیل کمپلیکس میں انجام پائیں گے انہوںنے کہا عوامی خدمت کے لیے تحصیل کا عملہ ہمہ وقت چوکس ہے پیرمحل کے شہریوں کے تعاون سے زیر تکمیل عوامی منصوبہ کو جلد سے جلد مکمل کروائیں گے
پیرمحل( نامہ نگار) ڈی او لیبر کی غفلت یا عدم دلچسپی ضلع بھر میں کھلے عام پیٹرول پمپس پرناقص اور غیر معیاری ملاوٹ شدہ مقدار سے کم پیٹرول و ڈیزل کی فروخت جاری تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث ضلع بھر میں پیٹرول پمپس پرناقص اور غیر معیاری ملاوٹ شدہ مقدار سے کم پیٹرول و ڈیزل کی فروخت کیاجارہا ہے جس سے قیمتی گاڑیاں ناقص ملاوٹ زدہ پیٹرول کے سبب اپنی منزل پر پہنچنے سے قاصر ہے وہیں لاکھوں روپے کا نقصان انجن کے بیٹھ جانے کی صور ت میں ہورہا ہے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے پر غیر معیاری پٹرول وڈیزل مقررہ مقدار سے کم دیا جا رہا ہے جس کے سبب شہریوں کو اپنی قیمتی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پیسوں کا بھی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے دونمبر ڈیزل پٹرول فروخت ہونے سے ایمانداری کو شرط اول قرار دینے والے پٹرول پمپ مالکان سخت پریشان ہے کیونکہ چند پیسے کے پجاریوں کی دولت کی حبس نے انہیں بدنام کرکے رکھ دیا ہے ڈی او لیبر کی پراسرار خاموشی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے سماجی فلاحی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور کاروائی کرتے ہوئے ناقص اور غیر معیاری پٹرول ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل (نامہ نگار) انسانیت کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کا فریضہ بجالانا ہی سب سے عظیم عباد ت ہے شفاف صحافت کے ذریعے انسانیت کی بھرپور خدمت کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار رانا غلام سرورمرکزی صدر جرنلسٹ ایکشن کونسل نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہاکہ قلمی جہاد سے برائیوں کے انسداد میں اہم کام لیا جاسکتا ہے ماضی گواہ ہے کہ صحافیوںنے ہر معاشرتی برائی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا خواہ انہیں کتنی ہی تکلیفیں برداشت کیوں نہ کرنی پڑی انہوںنے کہا کہ علاقائی صحافیوں کی مشکلات کے پیش نظر متفقہ پلیٹ فارم سے صحافیوں کاجدوجہد کرنا ناگزیر ہے کیونکہ آنے والے وقت میں مقدس پیشہ کی تقدیس کو برقراررکھا جانا انتہائی ضروری ہے جس کے لئے مقامی علاقائی صحافیوں کا ازخود ضابطہ اخلاق طے کرنا ہوگا تاکہ صحافت میں بگاڑپیداکرنے والے عناصر کی بیخ کنی ہوسکے
پیرمحل (نامہ نگار ) پاکستان کی بقاء اور استحکام صرف نظریہ اسلام اور پاکستان سے وابستہ ہے۔ قوم کو نظریہ پاکستان پر اکٹھا کرنا ہو گا ، آج ملک جن مسائل سے دوچار ہے اس کا واحد حل نظریہ پاکستان اور کلمہ کی بنیاد پر قوم کا ایک ہونا ہے۔جس نظریہ پر پاکستان معرض وجود میں آیا نوجوان نسل کو اس سے دور کیا جا رہا ہے۔ جماعة الدعوة لسانیت و صوبائیت یا قوم پرستی کی بجائے نظریہ پاکستان پر لوگوں کو جمع کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ابوتراب سابق ضلعی مسئول نے ہمراہ حمزہ گجر کے پیرمحل میں پروقار تقریب میں خطاب میں کیا انہوںنے کہا ہزاروں مسلمانوں کے قاتل انڈیا سے دوستی و تجارت نہیں ہو سکتی۔ حافظ محمد سعید کو کشمیریوں کی مدد کے جرم میں امریکی و بھارتی دبائو پر نظربند کیا گیا۔بھارتی سازشوں کے خلا ف حکمران خاموش تماشائی نہ بنیں’ انڈیا کی ریاستی دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کیا جائے نظریہ پاکستان کو ملک میں متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔ اقتصادی،نظریاتی اور جغرافیائی طور پر ملک کو بھارت کا دست نگر بنانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ دوسری طرف بھارت ہمارے امن و امان کو ڈس رہا ہے۔ ہزاروں نوجوان ملک بھر میں ریلیف کا کام کر رہے ہیں۔سیلاب، زلزلہ، آگ لگ جائے یاکوئی اور حادثہ رونما ہو جائے ہنگامی بنیادوں پر امدادکیلئے ایک لاکھ رضاکار تیار کر رہے ہیں۔بلوچستان کے وہ علاقے جہاں علاج معالجہ کی سہولیات میسر نہیںہیںان علاقوں کو خاص طور پر ترجیح دی جارہی ہے۔ وہ دوردرازکے علاقے جو حکومت کی توجہ سے محروم ہیں جماعةالدعوة وہاں ریلیف سرگرمیوںکاجال بچھارہی ہے۔ پاکستان کے ہر ضلع میں ایمبولینسوںاورواٹر ریسکیوکانیٹ ورک قائم کر رہے ہیںان کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت سب کا فرض ہے فلا ح انسانیت کے رضاکار خراج تحسین کے مستحق ہیں جو ملک میں جہاں بھی ایمرجنسی ہوتی ہے ان کے رضاکار بروقت اور فوری پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اللہ بھی ان کی مدد کرتا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) قانونی اداروں کی غفلت یا چمک کاکمال پیرمحل شہر سمیت ضلع بھر میں غیر رجسٹر ڈ ٹریولز ایجنٹوں کی بھرمار تعلیم کے نام پر انگلینڈ، امریکہ آسٹریلیا بھجوانے کی آڑ میں بیرون ملک جانے کے خواہشمند انسانی سمگلروں کے ہاتھوں لٹنے لگے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور ضلع بھر میں قانونی اداروں کی غیر فعال سرگرمیوں کے باعث غیر قانونی ٹریولز ایجنٹ مافیا نے اپنے کارندوں کے ذریعے سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے سرعام غیر قانونی دھندہ شروع کررکھا ہے انسانی سمگلروںنے دلکش اشتہارات کے ذریعے طلبہ وطالبات کو یورپی ممالک میں تعلیم کی آڑ میں ویزہ دلوانے کے عوض بھاری رقم وصول کی جارہی ہے علاوہ ازیں کوریا ،سعودی عرب قطر عمان دوبئی سمیت دیگر ممالک کے ورک ویزہ کاجھانسہ دے کر بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد سے لاکھوں روپے وصول کرکے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور کیا جاتا ہے متاثرین اپنی رقم واپسی کا مطالبہ کریں تو انہیں سنگین نتائج کی دھمکیوں سمیت مقدمات میں الجھانے کی کوشش کی جاتی ہے ان انسانی سمگلروںنے گلی کوچوں میں اپنے ایجنٹ بھرتی کررکھے ہیں جوکوریا بھجوانے کے چار لاکھ روپے اور دوبئی کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے سے دولاکھ روپے سعودی عرب مسقط عمان دمشق وغیرہ کے لئے اڑھائی لاکھ روپے سے چار لاکھ روپے وصول کرکے وزٹ ویزہ یا عمر ہ ویزہ لگواکر ملک میں پہنچانے کا وعدہ کرکے بے یار مددگار چھوڑکر رفوچکر ہوجاتے ہیں دیارغیر کے خواہشمند جب ملک میں پہنچ کر حالات سے باخبر ہوتے ہیں تو اس وقت تک انسانی سمگلرلوٹی ہوئی دولت سمیت کسی بھی کلیم سے انکاری ہوجاتے ہیں متاثرین نے اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے