کراچی (جیوڈیسک) شہریوں پر ٹارگٹ کلرز کے بعد اسٹریٹ کرمنلز کا خوف طاری ہے۔ شہر کے چالیس مقامات پر ٹریفک مسائل کے باعث وارداتیں عام ہو گئی ہیں۔
ضلع جنوبی میں پنجاب چورنگی اور سن سیٹ انٹرسیکشن خیابان شاہین اور شہباز انٹرسیکشن پر ٹریفک کے دباؤ کے باعث شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنا عام ہو گیا ہے۔
ملیر میں بکرا پیڑی روڈ، میمن گوٹھ، فیوچر کالونی اور داؤد چورنگی لٹیروں کے مسکن گئے ہیں۔ ضلع شرقی میں ٹیپو سلطان روڈ اور شہید ملت روڈ انٹرسیکشن، کورنگی اور بلوچ کالونی سنگم لٹیروں کی جنت بنے ہوئے ہیں۔