کراچی: شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کیلئے شعبہ صفائی ستھرائی کے افسران و ذمہ دارا ن کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہو گی ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹر یٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسین میمن کے ہمراہ کورنگی زون کی مختلف یونین کونسلوں کی صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے محکمہ ہیلتھ سروسزکے افسران و عملے کو ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے معاملات کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے صفائی ستھرائی کا عملہ الرٹ رہتے ہوئے شکایات موصول ہوتے ہی فوری طور پر اس کے ازالے کی عادت ڈالیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کا عملہ شہریوں کو صحت ا فزا ماحول فراہم کرنے کیلئے اپنے پیشہ ورانہ قابلیت و مہارت و ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کا رلاکر اپنے فرائض منصبی محنت لگن سے ادا کرتے رہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ کورنگی میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر نہ ہو۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ S.E بلدیہ کورنگی پریم چند، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز شفیق شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سید محمد احمد نقوی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے موقع پر موجود عوام سے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے علاقے کی خوبصورتی اور ماحول کو صحت مند پاکیزہ رکھنے کے لئے اپنے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ گلیاں محلے اپنے گھر کی مانند ہیں اور گھر کی صفائی و پاکیزگی خود مکین کے مذہب، تعلیم یافتہ اور باشعور ہونے کی نمائندگی کرتی ہے۔