کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں امن و امن کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت 4 ستمبر کو ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد تاحال نہ ہوسکا، رینجرز اب بھی پرانے اختیارات کے تحت کام کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کے کچھ افسران اور اہلکار رینجرز کے ساتھ مل کر مقدمات تیار کرینگے۔
جبکہ رینجرز کی جانب سے بنائے جانے والے مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلائے جائنگے، ادھر آئینی کمیٹی کا رینجرز کے اختیارات سے متعلق تین تجاویز زیر غور ہیں، جبکہ قانون سازی اور ترمیم یا وفاقی سطح پر یا صوبائی سطح کی جاسکتی ہیں۔