کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں زہریلی شراب پینے سے 9 افراد ہلاک اور 15 سے زائد کی حالت غیر ہو گئی۔ کراچی کے علاقے محمود آباد میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہفتے کی رات شراب پی تھی جس میں سے بیشتر کی حالت خراب ہو گئی۔ ان میں سے 9 افراد دم توڑ گئے۔
مرنے والوں میں آصف، صدیق، جانسن وکٹر، کاشف بشیر، شہزاد اور بوٹا شامل ہیں۔ کئی افراد نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے دو ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم ریلوے کالونی سے شراب خرید کر محمود آباد میں فروخت کرتے ہیں۔