کراچی : دودھ کے نام پر زہر کی فروخت بند کی جائے یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے شہریوں کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔
انہوں نے بتایا کہ دودھ کے نام پر سفید زہر پلانے کا انکشاف خود فوڈ اتھارٹی نے عدالت میں کیا کہ دودھ میں کیمیکل یوریا فارلین اور گنے کا رس ملایا جاتا ہے۔ عالم علی نے کہا کہ اگر یہ دنیا کے کسی مغرب معاشرے میں کیا جاتا تو انکی حکومتیں خود بخود ختم ہوجاتی۔
انہوں نے کہا کہ آج بچے، جوان، بوڑھے اور خواتین دودھ کے نام پر سفید زہر پینے پر مجبور ہیں اور یہ سب کچھ ہمارے حکمرانوں کی سرپرستی میں ہورہا ہے۔
عالم علی نے کہا کہ کرپشن زدہ نظام کے باعث عالمی مافیا نے حکومتی سہولت کاروں سے مل کر پاکستان کو جعلی دوائیوں، جعلی دودھ اور جعلی خوراک کی فروخت کی منافع بخش منڈی بنا دیا ہے۔