کراچی (جیوڈیسک) پولیس عائشہ منزل کے قریب 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقےعائشہ منزل میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ۔
تحقیقات کی روشنی میں پتہ چلا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، یہ گروہ گزشتہ برس بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث ہے، اس گروہ کے ارکان کو بیرون ملک سے ہدایات ملتی ہیں اورملزمان کارروائی کے بعد بیرون ملک فرارہوجاتے ہیں، گروہ کا سرغنہ بھی چند روزقبل بیرون ملک سے واپس آیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کی روشنی میں کئی علاقوں میں کارروائی بھی کی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے موٹرسائیکل پرسوار 2 ملزمان نے عائشہ منزل کے قریب ڈیوٹی پرمامور 2 ٹریفک اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا.۔