کراچی : چینسر ہالٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے چینسر ہالٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی پولیس کا چینسر ہالٹ کے قریب جرائم کی واردت میں ملوث ملزمان سے آمنا سامنا ہو گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہےجبکہ اس کی شناخت نور الدین کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کیخلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ نمبر 251/2014 درج کر لیا گیا ہے۔