کراچی پولیس کی کارروائی،گینگ وارملزم سمیت 13 افراد گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے ملزم سمیت 13 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ محمود آباد میں پولیس کارر وائی کے دوران 8 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ کیماڑی میں جیکسن سے گینگ وار کے ملزم آصف عرف چھوٹو کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب سپر ہائی وے پر قائم افغان بسی پر پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں۔ منگھو پیر سے بھی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 12 موٹر سائیکلیں اور گاڑی برآمد کر لی گئی۔