کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت 31 ملزمان کو حراست گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کے مطابق پولیس نے شاہراہ قائدین پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، گرفتار کئے گئے ملزمان ایک درجن سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں جن میں اسسٹنٹ ڈائرکٹرای او بی آئی بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب پولیس اور سی آئی اے نے کراچی سے متصل بلوچستان کے شہر حب میں کارروائی کرتے ہوئے 28 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، حراست میں لئے گئے ملزمان مین لیاری گینگ وار کے ارکان بھی شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔