کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں حساس ادارے اور انوسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ کارروائی میں 2 ملزموں کو گرفتار کرکے 35 ٹینک شکن گولے برآمد کر لئے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم جعفر طیار سوسائٹی پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
گرفتار ملزموں میں ایک غیر ملکی بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے چار ساتھی فرار ہیں۔ ملزم چمن کالونی کے ایک مکان میں رہائش پذیر تھے۔
برآمد کئے جانے والے راکٹ غیر ملکی ساختہ ہیں اور اگر یہ پھٹ جاتے تو بڑے علاقے میں تباہی پھیل سکتی تھی۔ تفتیشی ادارے کارروائی کو اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں۔