کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ محمد خان چوکی کے اطراف میں پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ ایس پی اورنگی ٹاؤن کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ دہست گردوں سے 4 کلو وزنی بم اور بم بنانے کا سامان برآمد ہوا۔ جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

ڈاکس مچھر کالونی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔ ایس ایس پی سٹی فداحسین کے مطابق جوابی کارروائی میں گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے 2 کارندے مارے گئے۔ ملزمان 12 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

دوسری جانب پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر مختلف تھانوں میں تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔