کراچی، چار دہشتگردوں، پولیس پر حملوں میں مطلوب ملزم سمیت 14 گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بنارس میں رینجرز نے کارروائی کر کے 4 دہشتگرد گرفتار کر لیے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ سے ہے۔ دوسری جانب زمان ٹاؤن اور اطراف میں چھاپے کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز سعید الامین اور اسلم حیدر آبادی نے 8 افراد کو قتل کیا ہے۔ گرفتار ملزموں سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ناردرن بائی پاس کے قریب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل سے مقابلے کے بعد 2 اغوا کاروں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ، محمودآباد میں پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم عظیم عرف چوپری 15 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے جبکہ گرفتار دیگر 3 ملزموں 10 سے زائد موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔