کراچی میں پولیس نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ انڈسٹریل ایریا میں واقع بینک میں تین ڈاکوؤں نے گھسنے کی کوشش کی جن پر بینک کے سامنے موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو مارے گئے اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔