کراچی پولیس چیف نے اربوں روپے کے وسائل اور اضافی نفری مانگ لی

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس چیف نے کراچی آپریشن تیز کرنے کے لئے ائی جی سندھ سے مزید نفری اور سامان فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے ائی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو کو خط لکھا ہے۔

جس میں کراچی پولیس چیف نے اعتراف کیا کہ وسائل کی کمی کے باعث کراچی آپریشن میں خاطر خواہ نتائج نہین مل سکے ۔کراچی پولیس چیف نے جرائم کی روک تھام کے لئے آپریشن تیز کرنے کے لئے مزید نفری اور سامان فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں کراچی پولیس چیف نے دس ہزار مزید پولیس کانسٹیبل بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا کراچی پولیس چیف نے کہا کہ سو کاریں ، دو سو پولیس موبائل ،پانچ سو موٹر سائکلیں ، پانچ ہزار نائن ایم ایم پستول ، پچاس ہزار گولیاں ،پانچ ہزار ایس ایم جی ، دس ہزار بلٹ پروف جیکٹ ، دس ہزار ہیلمیٹ اور سو بلٹ پروف گاڑیاں ، پچاس بکتر بند گاڑیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کراچی پولیس چیف نے مزید ایک ہزار ریٹائرڈ فوجی بھی بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا۔